وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیر داخلہ شیخ رشید نے ملاقات کی ، ملاقات میں امن و امان سمیت باہمی دلچسپی کے امو ر پر گفتگو کی گئی ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ حالیہ معاملہ افہام و تفہیم سے حل ہونا پاکستان کی جیت ہے،حکومت سب سے پہلے پاکستان کے مفادات کو ترجیح دیتی ہے، موجودہ حالات میں اپوزیشن جماعتوں کا رویہ ملکی مفادات کے منافی ہے ، حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں اور مزید بہتر ہوں گے۔
اس موقع پر وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی حکمت عملی سے معاملے کو بہتر انداز سے سلجھایا گیا، پنجاب سمیت ملک میں امن وعامہ کی صورتحال اطمینان بخش ہے۔