وزیر اعلیٰ نے ایڈیشنل آئی جی سے صحافی کے قتل کی رپورٹ طلب کرلی

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے فائرنگ واقعے میں صحافی اطہر متین کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ترجمان وزیر اعلیٰ کے مطابق مراد علی شاہ نے واقعہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے قاتلوں کو فوری طور گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے اطہر متین کے قتل پر صحافی برادی کے ساتھ اظہار افسوس بھی کیا ہے.

کراچی یونین آف جرنلسٹس نے بھی اطہر متین کے قتل کی مزمت کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

کے یو جے کے صدر شاہد اقبال اور سیکریٹری جنرل فہیم صدیقی نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ملک میں صحافیوں پر حملوں، تشدد اور انہیں قتل کیے جانے کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے لیکن حکمراں چین کی بانسری بجارہے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں