وزیر اعظم نے نجکاری پلان کی منظوری دیدی

حکومت نے نجکاری کا نیا پلان تیار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم سے نجکاری پلان کی منظوری لے لی گئی ہے، رواں مالی سال کیلئے 9 اداروں کی نجکاری کا ہدف مقرر کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بلوکی اور حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹس کی نجکاری کا بھی ہدف مقرر کر لیا گیا ہے، رواں مالی سال پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری مکمل کرنے کا پلان ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سروسز انٹرنیشنل ہوٹل لاہور کا نجکاری عمل مکمل کرنے کا ہدف مقرر کر لیا گیا ہے اور پاکستان ری انشورنس کے 20 فیصد تک حصص کی فروخت کا ہدف بھی مقرر کر لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت کی 17 پراپرٹیز رواں مالی سال فروخت کرنے کا بھی پلان تیار کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ موجودہ حکومت 3 سال میں کسی بھی ادارے کی نجکاری میں ناکام رہی ہے، آئی ایم ایف بھی اب تک کی نجکاری پروگرام کی پیش رفت سے مطمئن نہیں ہے، آئی ایم ایف نے نجکاری پروگرام پر عمل درآمد تیز کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں