وزیر اعظم نے سانحہ مری کی تحقیقات کا حکم دیدیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سانحہ مری  کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے سانحہ مری پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مری میں سیاحوں کی اموات پرافسردہ ہوں اور اس واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ غیرمعمولی برفباری اور موسمی حالات معلوم کیے بغیر عوام نے مری کا رخ کیا، اس صورتحال کے لیے ضلعی انتظامیہ تیار نہیں تھی، ایسےواقعات کی روک تھام کے لیے سخت قواعدوضوابط قائم کیےجائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں