جہلم: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خدشہ ہے تیل کی قیمتیں مزید بڑھیں گی۔
وزیر اعظم عمران خان نے للہہ جہلم روڈ کے سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے باعث خدشہ ہے کہ پیٹرول کی قیمتیں مزید بڑھانے پڑھیں گی۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں تین ماہ کے دوران تیل کی قیمتیں دگنی ہو گئی ہیں اور پیٹرول سمیت تمام درآمدی اشیا مہنگی ہوئی ہیں۔ مہنگائی کا سیلاب باہر سے آ رہا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ورلڈبینک کے مطابق موجودہ دور میں پاکستان میں غربت کم ہوئی ہے۔ حکمران اور وزیر کرپشن کریں تو ملک ترقی نہیں کر سکتا۔