وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کر لیا

وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کر لیا۔ جس میں منی بجٹ کی منظوری اور ہنگامی مالی ادائیگیوں سے متعلق معامات زیرِ غور آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کے روز ہوگا جس کا 7 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔ کابینہ اجلاس کے دوران ملکی سیاسی و معاشی صورتحال بشمول منی بجٹ کی منظوری پر گفت و شنید ہوگی۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں فنانس ترمیمی بل کے ساتھ ہنگامی مالی ادائیگیوں کی اشاعت کی منظوری، قائد اعظم یونیورسٹی میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف انٹیلیجنس اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز کا قیام اور دیگر امور پر تبادلۂ خیال ہوگا۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں ملزم عبدالقادر کی پاکستان سے برطانیہ حوالگی، کراچی پورٹ ٹرسٹ کی 2 سال تعیناتی اور پاکستان تمباکو بورڈ کی تشکیلِ نو کے نوٹیفکیشن کی منظوری دی جائے گی۔ادارۂ شماریات میں 3 ممبران کی تعیناتی کی توثیق بھی کی جائیگی۔

کابینہ اجلاس کے دوران اراکین کو ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔ سی پیک اتھارٹی اور وزارتِ ماحولیات چین کے مابین مفاہمت کی یادداشت کی منظوری بھی منگل کے روز ہونے والے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں