وزیر اعظم عمران خان جہلم کے نواحی قصبے سوہاوہ میں القادر یونیورسٹی کے اکیڈمک بلاکس کا افتتاح آج کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق اسلامی تعلیمات، تصوف اور جدید سائنسی تحقیق پرمبنی القادر یونیورسٹی نوجوان نسل میں علم و تحقیق کے فروغ کے ساتھ ساتھ کردار سازی میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔
یونیورسٹی کا ایک بلاک مکمل ہے جبکہ 2 اکیڈمک بلاکس کی تعمیر پر کام جاری و ساری ہے۔اب تک القادر یونیورسٹی میں تقریباً 60 طلبہ و طالبات نے داخلہ لے لیا۔
وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ جہلم کیلئے القادر یونیورسٹی کا قیام تعلیم کے میدان میں ایک اور تحفہ ہے۔ یونیورسٹی سماجی علوم میں نئی جہت کا اضافہ کرے گی اور ایک بین الاقوامی معیار کا ادارہ بنے گی۔