اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گیٹرس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے ۔دونوں رہنماؤں کے درمیان افغان ایشو پر گفتگو ہوئی۔
وزیر اعظم عمران خان اور سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے درمیان خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی ۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے افغانستان میں امن اور سیاسی استحکام کی اہمیت بہت پر زور دیا۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے افغانستان سے اقوام متحدہ کے نمائندوں اور دیگر غیر ملکی شہریوں کے انخلا میں مدد پر پاکستان کے کردار کو سراہا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دیرپا امن و خوشحالی افغانستان میں 40 سال سے جاری کشیدگی کو ختم کیا جا سکتا ہے ۔ تنازع ختم ہونےسےہی افغان عوام کوپائیدارامن،سلامتی اورخوشحالی حاصل ہوگی ۔
وزیراعظم نے افغان عوام کو انتہائی ضروری انسانی امداد پہنچانے میں اقوام متحدہ کے اہم کردار کو سراہا۔