وزیرِ اعظم آج پاک چائنہ بزنس انویسٹمٹ فورم کا اجراء کریں گے

وزیرِ اعظم عمران خان آج پاک چائنہ بزنس انویسٹمٹ فورم کے اجراء کی تقریب میں مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے.

پاک چائنہ بزنس انویسٹمنٹ فورم سرمایہ کاری بورڈ پاکستان اور آل پاکستان چائینیز انٹرپرائز ایسوسی ایشن کے اشتراک سے بنایا گیا ہے جس کا مقصد پاکستان میں چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری میں اضافہ اور بزنس ٹو بزنس و صنعتی تعاون کو فروغ دینا ہے.

گزشتہ سال مارچ میں ہونے والی چین پاکستان اقتصادی راہداری بزنس کانفرنس میں 70 سے ذیادہ کمپنیوں کی شرکت کے بعد بزنس ٹو بزنس تعاون بڑھانے کیلئے پاکستان میں چینی سفارتخانے اور سرمایہ کاری بورڈ کے تعاون سے بزنس فورم کی بنیاد رکھنے پر اتفاق ہوا.

فورم میں 18 چینی اور 19 پاکستانی کمپنیاں شامل ہیں۔ فورم کا مقصد پاکستان میں پائیدار سرمایہ کاری، برآمدی صنعتوں کی تعمیر و ترقی اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانا ہے.

اس موقع پر وزیرِ اعظم تقریب سے خطاب بھی کریں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں