وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں آتشزدگی کے واقعے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر رنج پہنچا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کراچی میں کورنگی کے علاقے مہران ٹاؤن میں فیکٹری میں آتشزدگی کے واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ تمام تر ہمدردیاں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔
سردار عثمان بزدار نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی ہے۔