وزیراعلیٰ سندھ پر فرد جرم کی کارروائی موخر

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پر نوری آباد پاور پلانٹ منی لانڈرنگ کیس میں فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی موخر کردی گئی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نوری آباد پاور پلانٹ منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی جس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پیش ہوئے تاہم شریک ملزم سلطان فاروق کورونا سے متاثر ہونے کی وجہ سے پیش نہ ہوسکا ۔

احتساب عدالت نے شریک ملزم کی عدم حاضری کے باعث فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی مؤخر کرکے نئی تاریخ 17 نومبر مقرر کر دی۔

عدالت میں ایک اور شریک ملزم نیاز علی شیخ نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت بریت کی درخواست دائر کی جس پر احتساب عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں