وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے سندھ کابینہ کا اجلاس 17 فروری کو طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کراچی میں میٹروپولیٹن یونیورسٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی کے بل پر سندھ کابینہ اجلاس سے منظوری لے لی جائے گی۔

اس کے علاوہ اجلاس میں میئر کراچی کو کے ڈی اے کی گورننگ باڈی میں رکن اور واٹر بورڈ کے چیئرمین کے اختیارات منتقل کرنے کی منظوری دی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ میئر کو مزید اختیارات دینے کے لیے سندھ حکومت نے جماعت اسلامی، پی ایس پی اور دیگر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلدیاتی اداروں کی ٹاؤن کمیٹیوں اور یونین کمیٹیوں کے معاملے پر بھی سندھ کابینہ غور کرے گی اور بلدیاتی اداروں کی کمیٹیوں کو متعلقہ سطح پر کرنے کی بھی منظوری لی جائے گی۔

خیال رہے کہ میونسپل کمیٹیوں کو اضلاع کی سطح پر کرنے کی بھی سندھ کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔

واضح رہے کہ سندھ کابینہ کا اجلاس 17 فروری کو صبح 10 بجے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں