وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد آج پیش کی جائے گی

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے خلاف آج صوبائی اسمبلی کےاجلاس میں تحریک عدم اعتماد کی قرار داد پیش کی جائےگی۔

وزیراعلیٰ جام کمال خان کے خلاف بلوچستان عوامی پارٹی کے 11 اور دو اتحادی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے 3 اراکین سمیت 14 ناراض ارکان اسمبلی کی جانب سے تحریک عدم اعتماد پیش کیے جانے کے حوالے سے صوبائی اسمبلی کا اجلاس آج شام 4 چار بجے طلب کیاگیا ہے۔

ایجنڈے کے مطابق اجلاس کی کارروائی میں آئین کے آرٹیکل 136 کے تحت وزیراعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد پیش کرنے سے متعلق تحریک پیش کی جائے گی۔

اسمبلی قواعد وضوابط کے مطابق اسپیکر تحریک پر 3 روز کے اندر رائے شماری کرانے کے پابند ہوں گے۔

تحریک عدم اعتماد 14 ارکان صوبائی اسمبلی کی جانب سے 11 اکتوبر کو جمع کرائی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں