وزیراعظم کے راشن پروگرام میں 96 لاکھ خاندان رجسٹر ہو چکے ہیں: فواد چودھری

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ اب تک 96لاکھ خاندان اور10 ہزار سے زائدکریانہ سٹور وزیراعظم کےراشن پروگرام میں رجسٹر ہو چکے ہیں ۔

ایک ٹویٹر پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین نے کہا کہ ملک بھر میں وزیراعظم کے راشن پروگرام میں عوام کی شمولیت کا عمل بھر پور طریقے سے جاری ہے اور اب تک 96 لاکھ خاندان اور10 ہزار سے زائدکریانہ اسٹور وزیراعظم کےراشن پروگرام میں رجسٹر ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رجسٹریشن کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، 2 کروڑ خاندانوں کو آٹا، دال اور گھی پر 30 فیصد رعایت ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں