وزیراعظم کا وزیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وزیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹر بنانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نے وزیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کی منظوری دے دی ہے۔

دوسری جانب وزیر خزانہ شوکت ترین کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن کی خوشخبری کل تک مل جائے گی۔

ذرائع کا بتاناہے کہ وزیرخزانہ شوکت ترین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ ہاؤ س پہنچ گئے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر خزانہ شوکت ترین نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ انہیں پورا یقین ہے عمران خان انہیں سینیٹر منتخب کروائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں