امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان خاموش این آر او ہو چکا ہے۔
برانڈ سنیریو اردو کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی میں کوئی فرق نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا عوام کے لیے ریلیف نہیں تکلیف پیکج ہے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ وزیراعظم کی تقریر عوام کے لیے ایک اور لالی پاپ ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت سبسڈی ختم کرے اور بڑھائی گئی قیمتیں واپس لے۔
انہوں نے حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں مہنگائی میں اضافہ ہوا تو وہاں کی عوام کو ریلیف بھی دیا گیا۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ موجودہ حکمران پہلے کہتے تھے کہ ان کے پاس 2 سو معاشی ماہرین ہیں لیکن یہاں تو تمام مافیاز کابینہ و حکومت میں موجود ہیں۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ عوام ملک میں جمہوریت کی بقا کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔