وزیراعظم کا شیر شاہ دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت

وزیراعظم عمران خان نے کراچی کے علاقے شیر شاہ میں ہوئے دھماکے میں جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم خان نے ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ میری دعائیں اور ہمدردیاں کراچی کے شیر شاہ پراچہ چوک میں ہونے والے دھماکوں کے متاثرین کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اپنے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کے والد کی دھماکے کی زد میں آکر شہادت کے بارے میں جان کر بطورِ خاص رنجیدہ ہوں، اللّٰہ کریم انہیں یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور سکت عطا فرمائیں۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے شیر شاہ میں پراچہ چوک کے قریب گیس لیکج سے دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔

جاں بحق افراد میں پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کے والد بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں