وزیراعظم کا ایف سی اور رینجرز کی تنخواہ میں اضافے کا اعلان

وزیراعظم عمران خان نے ایف سی اور رینجرز کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا اعلان کردیا۔

نوشکی میں فوجی جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا اور دہشتگردوں کو شکست دینے والے فوجی جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جوانوں کی دلیری پر ساری قوم کی طرف سے انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ نوشکی اس لیے آیا کہ آپ کو پیغام دوں ساری قوم آپ کےساتھ کھڑی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں