اسلام آباد: وزیراعظم پیکج کے تحت ملنے والی سستی چینی کی اوپن مارکیٹ میں فروخت پکڑی گئی۔
اسلام آباد پولیس کے ایگل اسکواڈ نے یوٹیلیٹی اسٹورزکی چینی سے بھری گاڑی پکڑلی، پولیس نے چینی سے بھری گاڑی اور ڈرائیور کو ایف آئی اے کی تحویل میں دے دیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ ایف آئی اے نے چینی کی غیر قانونی فروخت پر ایف آئی آر درج کرلی ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق گاڑی یوٹیلیٹی اسٹورکے پانچ پانچ کلو چینی کے تھیلوں سے بھری تھی۔
ڈرائیور کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹور انچارج کی ملی بھگت سے چینی اوپن مارکیٹ میں مہنگے داموں فروخت کی جاتی ہے۔
واضح رہےکہ وزیراعظم پیکج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت 85 روپے کلو اور اوپن مارکیٹ میں 115 روپے کلو ہے۔