وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا اجلاس میں عسکری حکام اور سینئر وزراء شریک ہوں گے۔
قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ افغانستان اور بارڈرز کی صورتحال پر وزیراعظم کو بریفنگ دی جائے گی۔
اجلاس میں سیکیورٹی حکام کی جانب سے پاکستان کے دیگر ممالک سے ملحقہ بارڈرز کی مینجمنٹ اور افغانستان میں تیزی سے بدلتی صورت حال پر بریفنگ غور کے علاوہ خطے کی مجموعی صورت حال اور قیام امن کیلئے پاکستان کے مؤثر کردار پر بھی بات چیت کی گئی.