وزیراعظم نے عید میلاد النبی ٖﷺ کے موقع پر ڈاکیومنٹری ٹویٹ کردی

وزیراعظم عمران خان نے عید میلاد النبی ٖﷺ کے موقع پر جاری کی گئی ڈاکیومنٹری ٹویٹ کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں عید میلاد النبی ٖﷺ کی مناسبت سے جاری کی جانے والی ڈاکومنٹری کم وقت میں مکمل کرنے پر اپنی ٹیم کی تعریف کی۔

اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ویڈیو میں اسلام کے پھیلاؤ، مسلمانوں کی طاقت اور زوال کے حوالے سے تفصیل بتائی گئی ہے، ہمارے نوجوانوں کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے۔

یاد رہے پاکستان سمیت ملک بھر میں جشنِ ولادت رسول ﷺ شایان شان طریقے سے مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا۔

12 ربیع الاول کے دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 توپوں کی سلامی سے ہوا جبکہ ملک بھر میں 12 ربیع الاول کی مناسبت سے سینکڑوں چھوٹے بڑے جلوس نکالے گئے، محافلِ میلاد کا اہتمام کیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں