اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وفاقی سیکریٹری پاور ڈویژن علی رضا بھٹہ کو تبدیل کردیا ہے۔
تبدیلی کے حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت گریڈ 22 کے علی رضا بھٹہ کو سیکریٹری پیٹرولیم ڈویژن تعینات کردیا گیا ہے۔
جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق گریڈ 22 کے سید آصف حیدر شاہ کو سیکریٹری پاور ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔ سید اصف حیدر شاہ اس سے قبل سیکریٹری قومی ورثہ کی حیثیت سے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔
تبادلوں و تقرریوں کے حوالے سے ہم نیوز نے بتایا ہے کہ گریڈ 22 کی ناہید درانی کو سیکریٹری قومی ورثہ کا اضافی چارج تفویض کردیا گیا ہے۔ وہ اس وقت وفاقی سیکریٹری برائے تعلیم و تربیت کی حیثیت سے فرائض منصبی سر انجام دے رہی ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے چند روز قبل وفاقی سیکریٹری پیٹرولیم کی حیثیت سے خدمات سر انجام دینے والے ڈاکٹر ارشد محمود کا بھی تبادلہ کیا تھا۔