وزیراعظم نےعامر لیاقت کا استعفیٰ مسترد کردیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ان کا استعفی مسترد کردیا ہے۔

عامرلیاقت حسین نے ٹویٹ کرتےہوئے بتایا کہ وزیراعظم نے پی ٹی آئی اور قومی اسمبلی سے استعفیٰ مستردکردیا ہے۔

عامرلیاقت نے بتایا کہ اسپیکر آفس نے استعفیٰ پر اعتراضات کے ساتھ واپس ارسال کردیا ہے۔عامرلیاقت نے ٹویٹ کے آخر میں لکھا کہ ہن میں کی کراں.

عامر لیاقت نے پچھلے ماہ کی 4 تاریخ کو استعفی سے متعلق ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ قومی اسمبلی سے استعفیٰ ارسال کر دیا ہے۔ عامر لیاقت نے پارٹی کے ليے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا تھاتاہم انہوں نے مستعفی ہونے کی وجہ نہیں بتائی۔

واضح رہے کہ ماضی میں بھی کراچی کے مسائل سے متعلق ڈاکٹر عامر لیاقت نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا لیکن وزیراعظم سے ملاقات کے بعد انہوں نے استعفے کا فیصلہ واپس لے لیا تھا۔

عامر لیاقت حسین 2018 کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر کراچی سے این اے 245 کی نشست پر منتخب ہوئے تھے.

اپنا تبصرہ بھیجیں