عمران خان کو ازبکستان کے صدرنے ٹیلیفون کیا ہے، جس میں دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعلقات کوبڑھانے پرتبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹرانس افغان ریلوے منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امن سے خطے میں خوشحالی آئے گی۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے ازبک صدرکو دورے کی دعوت بھی دی ہے جو انہوں نے قبول کرلی، عمران خان کا کہنا تھا کہ ازبک صدر کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں موجودہ دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔
وزیراعظم نے مشترکہ اہداف اور مقاصد کے حصول کے لیے مختلف شعبوں میں مکمل صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی اہمیت پر زوردیتے ہوئے کہا کہ ترجیحی تجارتی معاہدے کے جلد اختتام کے ذریعے دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو فروغ ملے گا۔