وزیراعظم عمران خان ایک روزہ سرکاری دورے پرآج لاہور جائیں گے

وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ سرکاری دورے پر لاہور پہنچیں گے، گورنر ہاوس میں ہیلتھ کارڈ کے حوالے سے نیا پاکستان سب کے لئے کی تقریب سے خطاب، گورنر و وزیراعلی پنجاب سے ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم سے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ون آن ون ملاقات کے دوران صوبے کے اہم امور بارے بریف کریں گے۔ گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور بھی وزیراعظم سے ملاقات کریں گے اوردورہ برطانیہ کے حوالے سے وزیراعظم کو بریف کریں گے ،وزیرا اعظم سے آئی جی اور چیف سیکرٹری بھی ملاقات کریں گے۔

کامیاب جوان پروگرام کے حوالے سے بھی وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس ہو گا، گورنر ہاوس میں ہیلتھ کارڈ کے حوالے سے “نیا پاکستان سب کے لئے ” کی تقریب بھی ہو گی۔ وزیر اعظم تقریب سے خطاب کریں گے۔

وزیر اعظم سے اہم سینئر وزرا بھی ملاقات کریں گے ، ان کی تمام مصروفیات اور اجلاس گورنرہاوس میں ہوں گے ۔

وزیر اعظم لاہور میں میڈکل یونیورسٹیز اور کالجز کے وائس چانسلرز اور پرنسپلز سےبھی ملاقات کریں گے جس میں سرکاری اور نجی اداروں کے سربراہان شامل ہوں گے۔

میڈیکل تعلیمی اداروں کے سربراہان وزیر اعظم سے اپنے مسائل پر گفتگو اور تجاویز دیں گے۔ وزیر اعظم کو پنجاب کے لوکل باڈیز سسٹم بارے بریفنگ دیئے جانے کا بھی امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں