وزیراعظم عمران خان آج دورہ لاہورمیں اہم ملاقاتیں کریں گے

وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور جائیں گے۔

دورہ لاہورمیں وزیراعظم عمران خان گورنر ہاؤس میں نیا پاکستان صحت کارڈ کی تقریب سے خطاب کریں گے۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی بھی وزیراعظم سے ملاقات ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلی سردار عثمان بزدار ملاقات کریں گے جس میں صوبے کے مختلف امور پر وزیراعظم کو بریف کیا جائے گا۔

وزیراعظم سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) رمیزراجہ بھی ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم کھیلوں کے فروغ کیلئے اجلاس کی بھی صدارت کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان سے تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی بھی ملیں گے۔ وزیراعظم پنجاب میں پناہ گاہوں سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے۔وزیراعظم ترقیاتی بجٹ اور ترقیاتی منصوبوں کے اجلاس میں بھی شریک ہونگے.

اپنا تبصرہ بھیجیں