وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی ایوب خان آفریدی کی ملاقات.
ملاقات میں سپین کے ساتھ دوہری شہریت اور پاکستانی نژاد کارڈ کے بغیر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ویزے کے اجراء سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعظم نے کمیونٹی ویلفیئر اتاشیوں (CWA) کے نظام کو مؤثر اور فعال بنانے کی ہدایت کی تاکہ سمندر پار پاکستانیوں، جو کہ ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، کی فلاح و بہبود کویقینی بنائی جا سکے۔