والدین کے ہمراہ جنید صفدر کی نئی تصویر وائرل

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی قوالی نائٹ سے ایک اور تصویر وائرل ہوگئی۔

انسٹاگرام پر والدین کے ہمراہ تصویر جنید صفدر کی جانب سے شیئر کی گئی ہے۔

جنید صفدر کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں انہیں اہلیہ عائشہ سیف، والدین مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہےکہ مریم پنک رنگ کی خوبصورت بنارسی ساڑھی زیب تن کی ہوئی ہیں۔

خیال رہے کہ جنید صفدر اور عائشہ سیف کا ولیمہ لاہور میں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں