بجلی کی بنیادی قیمت میں اضافے کی راہ ہموار ہوگئی اور نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کے حکومتی فیصلے کی توثیق کر دی ہے۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق گھریلو صارفین کے لئے بجلی 1 روپے 68 پیسے ،کمرشل اور صنعتی صارفین کے لئے بجلی 1 روپے 39 پسیے مہنگی کردی گئی ہے۔
نیپرا حکام کے مطابق ماہانہ 200 یونٹ تک کے صارفین پر اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا جبکہ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم نومبر 2021 سے ہوگا ۔
اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے لئے ہے جبکہ بجلی کی قیمت میں اضافے سے حکومت کو سالانہ 135ارب روپے حاصل ہونگے۔
اس سے قبل تبدیلی سرکار نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار رات گئے اچانک قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام پر پٹرول بم گرا دیا۔ پٹرول کی قیمت 8 روپے 3 پیسے جبکہ ڈیزل کے دام 8 روپے 14 پیسے فی لٹر بڑھ گئے۔