نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں مشترکہ فوجی مشقوں کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایس سی او کے انسداد دہشتگردی اسٹرکچر کا حصہ ان مشقوں میں چین کی پیپلز لبریشن آرمی اور پاک فوج کے دستے شریک ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مشقوں میں انسداد دہشت گردی آپریشنز کی تربیت شامل ہے ، مشقوں کا مقصد ایس سی او ممالک کی اسپیشل فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی عالمی دہشت گردی سے نمٹنے کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے ، ان مشقوں کا پہلا مرحلہ رکن ممالک میں26 تا 31 جولائی منعقد کیا گیا ، دو ہفتوں پر محیط مشقوں کا دوسرا مرحلہ پاکستان میں شروع ہے۔
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ مشقوں کےدوران انسداد دہشتگردی کےحوالے سے مختلف ڈرلز اور آپریشن کیےجائیں گے ، علاقےکا محاصرہ،سرچ ،کلیئرنس اور کلوز کوارٹر بیٹل شامل ہیں ، ان مشقوں سےانسداددہشتگردی کےآپریشن میں ربط مزیدمضبوط ہوگا۔
واضح رہے کہ میجر جنرل جاوید دوست چانڈیو مشقوں کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔