نیب پیشی لاہور کے موقع پر پتھراؤ اور اشتعال انگیز مقدمات کے کیس میں کیپٹن (ر) صفدر پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی ۔
کیپٹن (ر) صفدر نے عدالت کے روبرو پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی ، اور پولیس سے چالان طلب کرنے کی درخواست دی ، عدالت میں آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی ۔ عدالت نے کیس کی سماعت 24 دسمبر تک ملتوی کر دی ۔
واضح رہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف نیب پیشی کے موقع پر پتھراؤ اور اشتعال انگزی تقریر کے مقدمات لاہور کے تھانہ اسلام پورہ میں درج ہیں ۔