پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے اپنی حکومت کو ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پڑھنے کا مشورہ دے دیا۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں نور عالم خان نے کہا کہ جب میں احتساب، ناانصافی اور مہنگائی سے متعلق آواز اٹھاتا ہوں تو شوکاز دیا جاتا ہے، جب میں بجلی اور گیس لوڈ شیڈنگ سے متعلق آواز اٹھاتا ہوں تو شوکاز دیا جاتا ہے.
When I raise my voice for #ECLfront3rows #Accountabilty #injustice # pricehike of medicine sugar flour oil petrol #loadshedding of electricity n Sui gas then they serve show cause notice please read Transparency International report
— Noor Alam Khan (@NOORALAMKHAN) January 25, 2022
انہوں نے کہا کہ اب ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ سامنے آئی ہے، برائے مہربانی وہ پڑھیں۔