مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے خورشید شاہ کو ضمانت پر رہائی پر مبارکباد دی۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیاں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا، دونوں رہنماؤں نے موجودہ معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔