اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ نواز شریف اسکینڈل میں ملوث ویکسینیٹر کو جیل بھیجا جائے گا۔
معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ملکی بدنامی کی اس کوشش میں ن لیگی عہدیداران بھی سامنے لائے جائیں گے اور نواز شریف ویکسین اسکینڈل میں ملوث ویکسینیٹر کو جیل بھیجا جائے گا۔
نواز شریف ویکسین سکینڈل میں ملوث ویکسینیٹرز صرف معطل نہیں بلکہ ان کو جیل میں ڈالا جا رہا ہے۔ملکی بدنامی کی اس کوشش میں ن لیگی عہدیداران بھی سامنے لائے جائیں گے
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) September 23, 2021
پنجاب کی آئرن لیڈی ڈاکٹر یاسمین راشد ہوتے ہوئے ایسے عناصر کامیاب نہیں ہوں۔کرونا میں ڈاکٹر صاحبہ نے شاندار پرفارم کیا ہے
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کے ہوتے ہوئے ایسے عناصر کامیاب نہیں ہوں گے اور کورونا وبا کے تدارک کے لیے یاسمین راشد نے شاندار کارکردگی دکھائی ہے۔
واضح رہے کہ نواز شریف کے لندن میں ہونے کے باوجود پاکستان میں کورونا ویکسین لگنے کا انکشاف ہوا ہے۔
محکمہ صحت ذرائع کے مطابق نواز شریف کے شناختی کارڈ پر ویکسین کا جعلی اندراج ہوا ہے، سابق وزیراعظم کے شناختی کارڈ پر جعلی اندراج نادرا کے پورٹل پر اپ لوڈ بھی ہو گیا۔
رپورٹ کے مطابق نواز شریف کے شناختی کارڈ پر گزشتہ روز ویکسی نیشن کا اندراج کیا گیا، اندراج میں نواز شریف کو سائنوویک کی پہلی خوراک لگائی گئی ہے۔ اس عمل میں ملوث طبی عملے کے دو اہلکاروں کو معطل بھی کر دیا گیا ہے۔