لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف نے دعویٰ کیا ہےکہ نواز شریف اسی سال واپس آرہے ہیں۔
نیب لاہور میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ جنہوں نے نا اہل کیا، وہی سمجھ رہےہیں کہ نواز شریف کے سواکوئی آپشن نہیں، وہ نواز شریف کو چوتھی بار وزیراعظم منتخب ہونے دیں گے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ نوازشریف اسی سال واپس آ رہے ہیں، وہ قوم کی قیادت کریں گے، نواز شریف پاکستانی قوم کو اس بھنور میں پھنسے دیکھ کرباہر نہیں رہ سکتے۔
جاوید لطیف کا کہنا تھا یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ پیپلزپارٹی کو لایا جا رہا ہے، بلاول عوامی ووٹوں سے آئیں تو کوئی اعتراض نہیں۔