نواب شاہ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بڑے پیمانے پر ہنگامی مشق کی گئی، مشق کووڈ 19 وبائی امراض کی احتیاطی تدابیر کے ساتھ کی گئی۔
سول ایوی ایشن (سی اے اے) ریسکیو فائر فائٹرز نے بہت کم وقت میں بڑی آگ پر موثر طریقے سے قابو پایا جبکہ مسافروں کو نقلی طیارے (ہینو بس)سے نکالا اور بچایا گیا،دیگر ایجنسیاں، پی اے ایف، اے ایس ایف، سٹی فائر بریگیڈ، پیپلز میڈیکل کالج ہسپتال، ایدھی ٹرسٹ ایمبولینس سروسز، پی آئی اے اور قائد عوام یونیورسٹی نے پرجوش انداز میں مشق میں حصہ لیا.
مشق کی کامیاب تکمیل کے بعد طارق محمود ساقی سی او او اے پی ایم نوابشاہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے تمام شرکا کے پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کی تعریف کی،انہوں نے مشق کے تمام سٹیک ہولڈرز کا بھی شکریہ ادا کیا۔