نوابشاہ: پیٹرول سے بھرا ٹینکر نہر میں گر گیا

نوابشاہ کے قریب قاضی احمد قومی شاہراہ کے پاس نہر میں پیٹرول سے بھرا ٹینکر گر گیا، حادثے میں ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔

کراچی سے لاہور جانے والا پیٹرول سے بھرا ٹینکر ڈرائیور کو نیند آجانے پر بے قابو ہو کر نہرمیں گر گیا جس کے نتیجے میں ٹینکر کے نیچے دب کر ڈرائیور جاں بحق ہو گیا ۔

ڈرائیور کی لاش قاضی احمد اسپتال منتقل کردی گئی ہے جبکہ ہیوی مشینری کے ذریعہ آئل ٹینکر کو نہر سے نکالنے کی کوششں جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں