نسلہ ٹاور کے رہائشیوں نے اپارٹمنٹس خا لی کردیے

کراچی میں شارع فیصل پر واقع ‎نسلہ ٹاور کے تمام رہائشیوں نے اپارٹمنٹس خالی کر دیے اور اپنا سامان دوسری جگہوں پر منتقل کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نسلہ ٹاور میں صرف ایک گھر کا سامان منتقل ہونا باقی ہے جبکہ باقی تمام اپارٹمنٹس خالی کیے جا چکے ہیں۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ 28 اکتوبر سے نسلہ ٹاور کا قبضہ ان کے پاس ہے جبکہ عمارت کو دھماکے سے گرانے کے لیے اشتہار بھی دے دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اگر نسلہ ٹاور کو گرانے کے لیے کوئی کمپنی نہ ملی تو عام طریقے سے عمارت کی توڑ پھوڑ شروع کر دی جائے گی۔

خیال رہے کہ چند روز قبل سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کو جدید ڈیوائسز کی مدد سے بم دھماکے سے گرانے کے احکامات جاری کیے تھے۔

دوسری جانب کمشنر کراچی نے نسلہ ٹاور گرانے کا ٹھیکہ دینے کے لیے 8 رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں