سپریم کورٹ رجسٹری کراچی میں تجوری ہائٹس کی عمارت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے تجوری ہائٹس کی عمارت گرانے کا حکم دے دیا۔
عدالت کی جانب سے حکم جاری کیا گیا کہ تجوری ہائٹس کی عمارت گرا دی جائے ، وکیل تجوری ہائٹس نے کہا کہ بلڈر تجوری ہائٹس کی عمارت گرانے کو تیار ہیں ، کچھ مہلت دی جائے جس پر عدالت نے دو ہفتوں کی مہلت دی ۔
وکیل تجوری ہائٹس نے عدالت سے التجا کی کہ دو ہفتے بہت کم ہیں ، عدالت نے بلڈنگ گرانے کیلئے چار ہفتوں کی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ متاثرین کو تین ماہ میں رقم واپس کی جائے ، کمشنر کراچی عمارت کی ڈیمولیشن عمل کی نگرانی کریں ۔
وکیل تجوری ہائٹس نے عدالت کو بتایا کہ یہ بلڈنگ کمشنر کراچی کی تحویل میں ہے ۔