نسلہ ٹاور کو دھماکے سے گرانے کیلئے کمپنیوں کی تلاش ، اخبارات میں اشتہار جاری

کراچی : نسلہ ٹاور کو دھماکے سے گرانے کیلئے اخبارات میں اشتہار جاری کردیا گیا ، جس میں کہا ہے کہ کمپنیاں تین دن میں رابطہ کریں۔

تفصیلات کے مطابق کمشنرکراچی اقبال میمن نے نسلہ ٹاورگرانےسے متعلق اخبارات میں اشتہار شائع کرادیے، جس میں کہا ہے کہ پندرہ منزلہ عمارت کو مسمارکرنے کے لیے کمپنیاں تین دن میں رابطہ کریں۔

اشتہار میں کہا گیا ہے کہ عمارت کو دھماکے سے اڑانے والی تجربہ کار کمپنیوں کو فوقیت دی جائے گی، کمپنیاں 3دن میں سفارشات کمشنر آفس میں جمع کرائیں۔

گذشتہ روز سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کے لیے کمشنر کراچی کی زیرصدارت ‏متعلقہ حکام کا اجلاس ہوا تھا ، جس میں نسلہ ٹاور کو بارودی مواد سے گرانے کے لیے ڈیمولیشن کمپنیوں سے ‏اشتہار کے ذریعے درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

‏اجلاس میں طے ہوا تھا کہ اخبار میں اشتہار دیا جائے گا کہ کوئی کمپنی اگر عمارت گراسکتی ہے تو ‏رابطہ کرے۔

خیال رہے نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کے یوٹیلیٹی کنکشن متعلقہ اداروں نے منقطع کردئیے ہیں ، تاہم رہاشئوں کا ‏کہنا تھا کہ اگر انہیں انکا معاوضہ دے دیا جاتا ہے تو وہ خود بلڈنگ خالی کردیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں