ناظم آباد چاولہ مارکیٹ میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی کے علاقے ناظم آباد کی چاولہ مارکیٹ میں لگی آگ بجھا دی گئی۔آتشزدگی کے نتیجے میں درجنوں پتھارے جل کر خاکستر ہوگئے۔

آگ بجھانے کے عمل میں فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیوں نے حصہ لیا۔

آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

رات گئے ناظم آباد چاولہ مارکیٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ نے متعدد پتھاروں اور سیاسی جماعت کے دفتر کو لپیٹ میں لے لیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں