نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی، سمری وزیر اعظم ہاؤس کو موصول

وزارت دفاع نے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کی سمری وزیر اعظم کو  بھجوا دی ہے۔ سمری وزیراعظم آفس کو موصول ہو گئی  ہے۔

ذرائع وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق لیفٹینٹ جنرل فیض حمید کی جگہ نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کے لیے سمری وزارت دفاع نے بھجوائی ہے۔

واضح رہے کہ 6 اکتوبر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا تھا کہ ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور تعینات کردیا گیا ہے جبکہ کور کمانڈ کراچی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو نیا ڈی جی آئی ایس آئی لگایا گیا ہے۔

6 اکتوبر کو مزید تبادلے بھی ہوئے تھے جس کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو کوارٹر ماسٹر جنرل مقرر کیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کو کور کمانڈر گوجرانوالہ تعینات کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں