اقتصادی رابطہ کمیٹی نے نئی مردم و خانہ شماری کے لیے 5 ارب روپے کی گرانٹ منظور کر لی۔
وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ داسو ہائیڈرو کے چینی متاثرین کے لیے ایک کروڑ 16 لاکھ ڈالر کی گرانٹ منظور کر لی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے لیے 4 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دی۔
فرنٹیئر کانسٹیبل (ایف سی) بلوچستان کے ہیلی کاپٹر کی مرمت کے لیے 6 کروڑ کی بھی منظوری دی۔ افغانستان سے چلغوزے کی درآمد پر 45 فیصد ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ نئی مردم وخانہ شماری کے لیے 5 ارب روپے کی گرانٹ منظور کر لی گئی۔