میں نے استعفیٰ نہیں دیا ،افواہیں نہ پھیلائی جائیں:وزیر اعلیٰ جام کمال

کوئٹہ :وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا کہ میں نے استعفیٰ نہیں دیا ،اس وقت میڈیا پر افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں ۔

جام کمال نے استعفیٰ سے متعلق میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے استعفیٰ کا اعلان نہیں کیا ،افواہیں نہ پھیلائی جائیں ۔

قبل ازیں وزیراعلیٰ جام کمال سے وزیر دفاع پرویز خٹک  اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملاقات کی دونوں نے انہیں مستعفی ہونے پر راضی کیا ۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف ان کی پارٹی کے ایم پی ایز نے اپوزیشن کے ساتھ مل کر تحریک عدم اعتماد  پیش کی تھی ۔

رکن اسمبلی سردار عبدالرحمان کھیتران نے وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جس کی 65 ارکان پر مشتمل بلوچستان اسمبلی کے 33 ارکان نے تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی حمایت کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں