مینجمنٹ سسٹم ٹھیک ہونے تک ماڈرن کراچی بننا مشکل ہوگا: وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی کا مینجمنٹ سسٹم ٹھیک ہونے تک ماڈرن شہربننا مشکل ہوگا۔

کراچی میں گرین لائن بس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ گورنرسندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزیر اسدعمر، جاوید قریشی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ کراچی روشنیوں کا شہرتھا، شہر قائد کو ترقی کرنے کے بجائے کھنڈر بنتے دیکھا۔ کبھی کسی حکومت نے کراچی میں ٹرانسپورٹ سسٹم پرتوجہ نہیں دی۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے جو پورے پاکستان کو چلاتا ہے، اس شہر میں خوشحالی آئے گی تو پورا پاکستان خوشحال ہوگا۔ چین میں ماڈرن ٹرانسپورٹ سسٹم ہے، ایران پرپابندیوں کے باوجود تہران ماڈرن سٹی ہے۔ تہران کوپی ایس ڈی پی سے کوئی فنڈزنہیں آتا خود ہی 500 ملین ڈالر اکٹھا کرتا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی کا مینجمنٹ سسٹم ٹھیک ہونے تک ماڈرن شہربننا مشکل ہوگا۔ لوکل گورنمنٹ الیکشن میں نمائندوں کو بااختیار ہونا چاہیے، پنجاب،خیبرپختونخوا میں میئر براہ راست منتخب ہوں گے۔

کراچی میں پانی کے مسائل پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کے فورمنصوبے کو خود دیکھ رہا ہوں، خوشخبری یہ ہے اگلے ماہ کے فور کی گراؤنڈ بریکنگ شروع ہو جائے گی، 2023ء تک کے فور منصوبہ مکمل ہو جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں