وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ میرے مستعفی ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، ایسا پروپیگنڈا کرنے میں چند افراد ملوث ہیں۔
ایک بیان میں جام کمال نے کہا کہ پارٹی کے صدر کی موجودگی میں جنرل سیکرٹری کو قائم مقام صدر منتخب کرنے کا اختیار نہیں۔
انہوں نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا کہ وہ پارٹی صدر ہیں، گیارہ اکتوبر کو لکھے گئے بلوچستان عوامی پارٹی کے جنرل سیکرٹری کے خط کی قانونی حیثیت نہیں ہے۔
دوسری جانب جام کمال کے بیان پر ترجمان بلوچستان عوامی پارٹی عبد الرحمان کھیتران نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جام کمال پارٹی معاملات پر بیان بازیوں سے گریز کریں۔