حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ میری نیک تمنائیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں، ہمارے ہیروز نے کامیابیوں سے پاکستان کا نام روشن کیا ہے، دعا ہے ہم دوبارہ جیت کی خوشخبری سنیں گے۔
واضح رہے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آج پاکستان اور آسٹریلیا دبئی میں مدمقابل ہوں گے۔ پاکستان حالیہ ورلڈکپ میں اپنے دو میچز اسی گراؤنڈ میں کھیل چکا ہے، پاکستان ٹیم متحدہ عرب امارات کی سر زمین پر مسلسل 16 میچز میں ناقابل شکست ہے۔
اعدادو شمار کے اعتبار سے 2007 سے 16 تک کے ٹی 20 ورلڈکپ ایونٹس میں دونوں ٹیمیں چھ بار آمنے سامنے آئیں اور تین تین میچ جیت کر ہم پلہ ہیں۔
اس فارمیٹ کے تمام انٹرنیشنل مقابلوں میں گرین شرٹس کو برتری حاصل ہے جبکہ ٹیم پاکستان نے 23 میں سے 12 میچ جیتے اور اسے 9 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔