ملک بھرمیں مہنگائی کا جن ایک مرتبہ پھر بےقابو ہوگیا ہے جس کےباعث اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چینی 110 روپے فی کلو اور کوکنگ آئل 340 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے۔
اسکے علاوہ دودھ 150 روپے کلو، دہی 170 روپے فی کلو، مٹن 1250 روپے، بیف بغیر ہڈی 750 روپے کلواور بیف ہڈی 650 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے۔
سنزیوں کی بات کی جائے تو سبزیوں کی قیمتیں بھی دگنی ہوگئی ہیں، آلو پھیکا 305 روپے فی کلو، پیاز 285 روپے فی کلو، لہسن 268 روپے فی کلو، ادرک 292 روپے فی کلو، توری 70 روپے فی کلو، ٹینڈا دیسی 120 روپے فی کلو ، کھیرا 76 روپے فی کلو اور کریلا 110 روپے فی کلو جبکہ شملہ مرچ 120 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہیں۔
واضح رہے کہ آٹے کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، آٹے کی بڑھتی کی قیمتوں کی وجہ سے نان بائیوں نے بھی روٹی، نان کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا عندیہ دے دیا ہے ،اسلام آباد میں پہلے ہی نان 15 روپے ،روٹی بارہ روپے اور کلچہ نان 20 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔