پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما و رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ مہنگائی کو قابو کرنے کے لیے منافع خوروں کے خلاف کارروائی کی ضرور ت ہے ، مہنگائی پر قابو پانے میں صوبائی حکومتوں کو کردار ادا کرنا پڑے گا، پی ٹی آئی کبھی بھی عوام پر بوجھ ڈالنا نہیں چاہتی ہے، ہمیں مہنگائی کے پیچھے عوامل کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔
فردوس شمیم نقوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آج پاکستان کی عوام مہنگائی سے شدید پریشان ہے، ڈالر میں اضافے سے پاکستانی روپے کی ویلیو کم ہوتی ہے،بین الاقوامی طور پر ڈالر میں اضافہ پاکستانی روپے میں مزید کمی پیدا کردیتا ہے۔پیٹرول کی قیمت پاکستانی روپے کی ویلیو میں کمی کی وجہ سے بڑھتی ہے، جب تیل کی قیمت بڑھتی ہے تو ہر چیز کی قیمت میں اضافہ ہوتا ہے،طلب میں اضافہ اور سپلائی میں کمی کی وجہ سے بھی مہنگائی ہوتی ہے،
رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ حکومتی گوداموں سے گندم، چاول، دالیں وقت پر سپلائی کریں، مہنگائی کی تیسری بڑی وجہ منافع خوری ہے،کسی بھی اشیا کی قیمت میں اضافے کے ساتھ ہی زخیرہ اندوز کر لی جاتی ہیں، گندم و دیگر اجناس کی اسمگلنگ کی وجہ سے بھی مہنگائی ہوتی ہے۔مہنگائی کو قابو کرنے کے لیے منافع خوروں کے خلاف کارروائی کی اشد ضرورت ہے ۔
رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی کا نے کہا کہ صوبائی حکومتیں مڈل مین یا آرتھی کا کمیشن مقرر کریں، حکومت اجناس کی ہول سیل اور ریٹیل قیمتوں کی باقاعدہ تشہیر کریں،زخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی کی جائے، ان تمام امور سے مہنگائی پر فوری قابو کیا جاسکتا ہے، مہنگائی کو قابو کرنے میں صوبائی حکومتوں کو کردار ادا کرنا پڑے گا۔