مہنگائی اور حکومت کے خلاف پی ڈی ایم کی احتجاجی ریلی

پی ڈی ایم نے مہنگائی اور حکومت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم نے مہنگائی اور حکومت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی جہاں ریلی کی قیادت ن لیگی ایم این اے شیخ فیاض الدین ، ایم پی اے حاجی ارشد جاوید نے کی جبکہ ریلی میں جمعیت علمائے اسلام ( ف ) کے تحصیل امیر مولانا عزیز الرحمن درخواستی نے درجنوں ساتھیوں سمیت شرکت کی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ریلی ایم پی اے حاجی ارشد جاوید کی رہائشگاہ سے شروع ہو کر درخواستی چوک میں اختتام پذیر ہوئی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ریلی کے شرکاء نے بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر بڑھتی ہوئی مہنگائی اور حکومت کے خلاف نعرے درج تھے۔

ایم این اے شیخ فیاض الدین کا کہنا تھا کہ بے پناہ مہنگائی اور حکومت کی ظالمانہ پالیسیاں عوام پر ایک عذاب کی طرح مسلط ہو چکی ہیں۔

ایم پی اے حاجی ارشد جاوید کا کہنا تھا کہ ہر گھنٹے بڑھنے والی مہنگائی کے باعث غریب آدمی کو اپنی جانوں کے لالے پڑ چکے ہیں۔

مولانا عزیز الرحمن درخواستی کا کہنا تھا کہ عوام ظالم حکمرانوں کے خلاف نکل کھڑی ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں